اتوار 7 جون 2026 - 00:40
خانۂ فرہنگ ایران حیدرآباد پاکستان کے تحت امام خمینی کی برسی پر پروگرام کا انعقاد: امام خمینیؒ کا اسلامی انقلاب امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ، مقررین

حوزہ /بانی انقلابِ اسلامی ایران، حضرت امام روح اللہ الموسوی خمینیؒ کی 37ویں برسی کے سلسلے میں خانۂ فرہنگ، اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد کے زیرِ اہتمام ایک پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی انقلابِ اسلامی ایران، حضرت امام روح اللہ الموسوی خمینیؒ کی 37ویں برسی کے سلسلے میں خانۂ فرہنگ، اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد کے زیرِ اہتمام ایک پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خانۂ فرہنگ ایران حیدرآباد پاکستان کے تحت امام خمینی کی برسی پر پروگرام کا انعقاد: امام خمینیؒ کا اسلامی انقلاب امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ، مقررین

تقریب کا آغاز قاریِ قرآن جناب عبداللہ جاوید نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، جس کے بعد پروفیسر موسیٰ کاظم نے امام خمینی زندگی اور انقلاب بارے میں مداحی کی۔ نظامت کے فرائض مولانا سید جبران حیدر زیدی نے انجام دئیے۔

پروگرام کے درمیان امام خمینی کے انقلاب اور ان کے آخری ایام کی ویڈیو بڑے اسکرین پر دکھائی گئی۔

تقریب سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری مولانا ناظر عباس تقوی، ڈسٹرکٹ خطیب و امام جمعہ مسجد ابوالفضل العباس (قدم گاہ مولا علی علیہ السلام)، خطیبِ حرمِ امام رضاؑ سید محمد عباس نقوی، اہلسنت کے عالمِ دین مولانا عادل حسین چشتی، ڈائریکٹر خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران حیدرآباد ڈاکٹر سعید ہاشمی نے خطاب کیا۔

خانۂ فرہنگ ایران حیدرآباد پاکستان کے تحت امام خمینی کی برسی پر پروگرام کا انعقاد: امام خمینیؒ کا اسلامی انقلاب امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ، مقررین

تقریب میں مولانا غلام رضا سریوال، مولانا رحمت علی لغاری، چیئرمین آل محمد آل اتحاد پاکستان عابد حسین زیدی، جے یو پی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش، عزادار یوتھ فاؤنڈیشن صدر مصطفیٰ علی حیدری، صفا لائبریری کے چیرمین سلیمان ابڑو، سید تاج علی شاہ موسوی، محترمہ نیلوفر ڈائریکٹر ایجوکیشن، محترمہ رضیہ بیگم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور دیگر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علمائے کرام، دانشوروں، سماجی شخصیات، خواتین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے امام خمینیؒ کی انقلابی جدوجہد، فکری بصیرت، اسلامی بیداری میں ان کے کردار اور امتِ مسلمہ کے لیے ان کی لازوال خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کی قیادت میں برپا ہونے والا اسلامی انقلابِ ایران عصرِ حاضر کی ایک عظیم تاریخی تبدیلی تھی جس نے استبدادی نظام کے خلاف عوامی جدوجہد، خود مختاری اور اسلامی تشخص کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس انقلاب نے دنیا بھر کے مظلوم اور محکوم عوام کو حوصلہ، اعتماد اور مزاحمت کا نیا پیغام دیا۔

خانۂ فرہنگ ایران حیدرآباد پاکستان کے تحت امام خمینی کی برسی پر پروگرام کا انعقاد: امام خمینیؒ کا اسلامی انقلاب امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ، مقررین

ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران حیدرآباد جناب سعید ہاشمی نے اپنے خطاب میں "عیدِ غدیر اور ولایت" کے موضوع پر انتہائی عمیق اور فکر انگیز نکات بیان کیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمنوں نے ہمیں ولایت کے اصل تصور سے دور رکھا، جس کے نتیجے میں وہ مسلمانوں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے اور ان میں باہمی اختلافات پیدا کرنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اگر گزشتہ 40 سال سے زائد عرصے سے مسلسل جنگی صورتحال یا دباؤ کا شکار ہے، تو اس کی بڑی وجہ ولایت کا یہی نظام ہے جس سے دشمنانِ اسلام کو شدید خطرہ لاحق ہے اور اسی خوف کی بنا پر وہ مسلسل سازشوں اور جنگوں میں مصروف ہیں۔ رہبرِ کبیر انقلابِ اسلامی اور رہبرِ معظم نے قرآن اور اہل بیتؑ کی تعلیمات سے اس نظام کو اخذ کیا، اور اسی کی بدولت آج ایران دنیا میں ایک عظیم قوت بن کر ابھرا ہے۔

خانۂ فرہنگ ایران حیدرآباد پاکستان کے تحت امام خمینی کی برسی پر پروگرام کا انعقاد: امام خمینیؒ کا اسلامی انقلاب امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ، مقررین

خطاب کے آخر میں ڈائریکٹر سعید ہاشمی نے خود مشہور ایرانی نوحہ "انّا العہد" (میں نے عہد کیا ہے) پڑھا، جس کے دوران محفل میں موجود تمام شرکاء نے والہانہ انداز میں ایران اور پاکستان کے پرچم لہرائے۔

اختتام پر امام خمینیؒ سمیت عالمِ اسلام کے تمام شہداء کے ایصالِ ثواب، امتِ مسلمہ کے اتحاد، پاکستان و ایران کی پائیدار دوستی، اور عالمِ اسلام میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

خانۂ فرہنگ ایران حیدرآباد پاکستان کے تحت امام خمینی کی برسی پر پروگرام کا انعقاد: امام خمینیؒ کا اسلامی انقلاب امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ، مقررین

خانۂ فرہنگ ایران حیدرآباد پاکستان کے تحت امام خمینی کی برسی پر پروگرام کا انعقاد: امام خمینیؒ کا اسلامی انقلاب امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ، مقررین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha